امریکا : (جیو ڈیسک) امریکا نے شکاگو کانفرنس میں پاکستان کی شرکت نیٹو سپلائی سے مشروط کردی ہے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی راستے سے نیٹو سپلائی اہمیت رکھتی ہے،جس کی بحالی کے لئے پاکستان سے بات چیت جاری ہے۔امریکا نے شکاگو کانفرنس میں پاکستان کی شرکت نیٹو سپلائی سے مشروط کردی ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہناہے کہ پاکستانی راستے سے نیٹو سپلائی اہمیت رکھتی ہے،جس کی بحالی کے لئے پاکستان سے بات چیت جاری ہے۔
محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم نیٹو سپلائی کی بحالی کے لئے پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے نیٹو سیکریٹری جنرل اندریس راسموسین نے پاکستان کو نیٹو سپلائی پر واضح موقف دیا تھا مگر معاملہ اب تک حل نہیں ہوا ہے۔