امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہاہے کہ پاکستان کی مدد کے بغیر افغانستان کی جنگ جیتنا مشکل ہے، توقع ہے دونوں ممالک اختلافات ختم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے. میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی وزیردفاع نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہیں، لیکن ان کا بہتر اور ٹھوس ہونا امریکا اور پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پینیٹا نے کہاکہ خطے میں استحکام کیلئے لازمی ہے کہ افغانستان کے ساتھ پاکستان بھی مستحکم ہو۔ پینیٹا نے کہا کہ نیٹو کی رسد بحال کرنے کیلئے پاکستان سے بات چیت جاری ہے۔ توقع ہے کہ پاکستان سے نیٹو کی رسد جلد بحال ہوجائے گی۔ لیکن پاکستان اور امریکا کے تعلقات ٹھوس بنا کر رسد یا سپلائی روٹس سے آگے لے جاناہے۔