بیجنگ : (جیو ڈیسک) چین نے کہا ہے کہ پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہیں،عالمی تشویش کے باوجود پاکستان کے سویلین جوہری پروگرام کی حمایت جاری رہے گی۔ ایٹمی ری ایکٹرز بھی فراہم کرتے رہیں گے۔
چین کی وزارت خارجہ میں ایشیائی امور کے متعلق ڈائریکٹر جنرل لو ڑھوئی نے بیجنگ میں میڈیا کو بتایا کہ پاکستان سے جوہری تعاؤن جاری ہے اور جاری رہے گا۔ لو ڑھوئی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو تشویش ہے کہ پاکستان کے جوہری اثاثے دہشت گردوں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں لیکن چین ان تمام تر تشویش کے باوجود پاکستان کو جوہری ری ایکٹرز اور دیگر مدد فراہم کرتا رہے گا۔
چینی حکام نے کہاکہ چھبیس مارچ کو جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہونے والی عالمی کانفرنس میں پاکستان کے جوہری اثاثے دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کے خدشات کا مسئلہ اٹھایا جائے گا لیکن چین واضح کرتا ہے کہ پاکستان کا جوہری پروگرام محفوظ ہے۔ بیجنگ کی اس حمایت اور مدد جاری رکھے گا۔