پاکستان کے حالات ابھی انقلاب کیلئے سازگار نہیں ہیں ، جی کیو ایم
Posted on January 20, 2013 By Zain Webmaster کراچی
کراچی ( پ ر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار نے کہا ہے کہ اسلام آباد ڈیکلریشن کے نتیجے میں بلا فوائد ختم ہونے والے دھرنے سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ پاکستان کے حالات ابھی انقلاب کیلئے سازگار نہیں ہیں کیونکہ اقتدار پرست سیاسی قوتیں اپنے مفادات کیلئے عوام کیخلاف جہاں متحد و یکجا ہیں وہیں انہیں بکاؤ میڈیا کی بھی حمایت حاصل ہے جو سیاستدانوں ہی کی طرح منافقت کا شکار ہے اور خفیہ قوتوں کے اشاروں پر کھیل رہا ہے اور سیاستدانوں ، اشرافیہ اور میڈیا کا ٹرائیکا پاکستان میں کبھی مثبت تبدیلی نہیں آنے دیگا۔
بلکہ یہ تینوں مفاد پرست قوتیں عوام کی حمایت اور حب الوطنی کا ڈھونگ رچا کر عوام کو بے وقوف بناتی رہیں اور شاید آئندہ بھی ایسا ہی ہوتا رہے کیونکہ مقتدر حلقوں ، سرمایہ داروں اور استحصالیوں کیلئے بنایا گیا آئین عوامی مفادات کا تحفظ کرنے سے قاصر ہے اور عوام کو ہمیشہ محکوم و غلام رکھنے کا جواز فراہم کرنے والے آئین کو عوامی مفادات کا نگہبان بنانے کیلئے کوئی تیار نہیں بلکہ آئین کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے ہر انقلابی تحریک کو دبایا جا رہا ہے۔