پاکستان کے ساتھ تعلقات ختم نہیں کئے جا سکتے، ہیلری کلنٹن

Hillary

Hillary

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہاہے کہ پاکستان سے تعلقات ختم نہیں کئے جاسکتے، اسلام آباد نے افغانستان کو مستحکم کرنے میں مدد نہیں کی تو خود بھی مسائل کا شکار رہیگا۔
واشنگٹن میں امریکی تھنک ٹینک سے خطاب کے بعد سوال کے جواب میں ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچدہ ضرور ہیں، تاہم موجودہ صورتحال میں اسے تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا۔ افغانستان کے استحکام کیلئے اسلام آباد کے ساتھ ملکر کام کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ ہیلری نے کہاکہ پاکستان کو کابل کے مسائل کے حل کا حصہ بننا ہوگا، بصورت دیگر اسے مسائل کا حصہ سمجھا جائیگا۔