افغانستان(جیوڈیسک)افغانستان میں امریکی جنرل جیمز ٹیری نے کہا ہے کہ فوجی تناظر میں پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر آرہے ہیں، پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی تعداد بتانا مشکل ہے۔
پینٹاگون کو بریفنگ دیتے ہوئے افغانستان میں امریکی فورسز کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جیمز ٹیری نے کہا افغان جنگ کے انتہائی پریشان کن مرحلے سے بتدریح باہر نکل رہے ہیں۔ پاکستان، افغانستان اور امریکا کیسہ فریقی تعاون کو بہتر ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔
پاکستان اور افغانستان سرحدی معاملات اور سیاسی مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ٹیری نے کہا پاک افغان سرحدی علاقوں میں شدت پسندوں کی درست تعداد کے بارے میں کہنا مشکل ہے۔ اندازہ ہے ان کی تعداد بیس ہزار کے لگ بھگ ہے۔
غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد شدت پسندی لوٹ آنے کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔