پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ اور چیلنجنگ ہیں،ہیلری

Clinton

Clinton

امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہناہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ اور چیلنجنگ ہیں،تصادم یا جنگ کا نیا محاذ نہیں کھولنا چاہتے، دہشتگردی کے خلاف اسلام آباد کے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔  واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں ہیلری کلنٹن نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ اور کہاکہ پاکستان میں امریکا کے مفادات اسلام آباد اور واشنگٹن دونوں کی سلامتی کیلئے لازمی ہیں۔
اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے متعلق ہیلری نے کہاکہ القاعدہ سربراہ کے خلاف کارروائی یکطرفہ تھی۔ اور امریکا ملکی سلامتی کیلئے ایسی کارروائی کرتا رہیگا۔ ان کا کہنا تھا افغانستان میں جنگ ختم کررہے ہیں۔ تعاون کی درخواست کے باوجود پاکستان سے مطلوبہ تعاون نہیں ملا۔ آج کی ملاقات میں دہشتگردی اور عسکریت کے خلاف پاکستان کے مزید تعاون پر بات چیت ہوگی۔ ہیلری نے کہاکہ افغانستان کے طالبان پاکستان سمیت عالمی سلامتی کیلئے خطرہ تھے۔ ان کو اقتدار سے ہٹانا لازمی تھا۔ موجودہ صورتحال میں افغان حکومت طالبان سے مصالحت چاہتی ہے۔ اور مصالحتی عمل شروع ہوچکاہے۔ اور امریکا اس کی حمایت کرتاہے۔