امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہیں ۔ مگر اس سے تعلقات لازمی ہیں۔ صدر زرداری جلد وطن واپس آجائیں گے. واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہاکہ پاکستان کیوزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا بون کانفرنس میں شرکت نہ کرنیکیباوجود افغانستان میں مکمل تعاون کرنے کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ پاکستان سے تعلقات بحال کرنے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔ امریکا جانتا ہے کہ خطیمیں امن کیلئے اسلام آباد کا تعاون کتنا اہم اور ضروری ہے۔ صدرآصف زرداری کے دورہ دبئی کے متعلق وکٹوریہ نولینڈ نیکہاکہ ان کا دورہ خرابی صحت کے باعث تھا۔ کسی قیاس آرائی پر تبصرے کی ضرورت نہیں۔