واشنگٹن: (جیو ڈیسک) امریکی وزیر دفاع لیون پینیٹا نے کہا ہے کہ دہشتگردی پاکستان اور امریکا سمیت دنیا کیلئے خطرہ ہے، اسامہ کی ہلاکت کے بعد دنیا محفوظ ہو گئی پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہیں، پیچیدہ تھے اور پیچیدہ رہینگے۔ واشنگٹن میں ذرائع کے دئیے گئے انٹرویو میں امریکی وزیردفاع لیون پینیٹا کا کہنا تھا اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ حکومت پاکستان اسامہ کی موجودگی کے متعلق جانتی تھی۔ تاہم اسامہ پاکستان میں رہا اور فوج کے کچھ لوگوں کو اس کاعلم ضرور ہو گا۔
پینیٹا نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ روابط میں اتار چڑھا ہوتارہا ہے۔ تاہم اسلام آباد سے تعلقات لازمی اور ناگزیر ہیں۔ امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا پاکستان سے بہتر تعلقات قائم ہونے تک افغانستان میں امن مشکل ہے۔ ایران کے متعلق امریکی وزیر دفاع لیون پینٹا کا کہنا تھا تہران کو جوہری پروگرام ختم کرنا ہو گا۔