دوبئی (طاھر منیر طاھر) جس ملک کے آدھے سے زیادہ اراکین پارلیمنٹ ٹیکس چوری میں ملوث ہوں وہ ملک کیا خاک ترقی کرے گا۔ ٹیکس چور طبقہ ملک کی معیشت کی مضبوطی میں نھیں بلکہ ملک کو کمزور کرنے کے لئے کام کر رھا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے کمزور افراد کی آواز اُٹھائی ہے اور جب تک پاکستان کے کمزور اور غریب طبقے کو انصاف اور ان کے بنیادی حقوق نھیں مل جاتے تحریک انصاف اس سلسلہ میں کام کرتی رہے گی۔
ان خیالات کا اظھار پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر فوزیہ قصوری نے کیا۔ پاکستان تحریک انصاف دوبئی کے زیر اھتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوزیہ قصوری نے کھا کہ ملک بھر میں خواتین کو الیکشن میں اھم کردار ادا کرنے کے لئے “ویمن سٹرگل” پر کام ہو رھا ہے۔
پی ٹی آئی امارات کی اس تقریب میں پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے سرگرم کارکن چودھری محمد اقبال امجد ، شاھد نزیر وڑائچ ، ناصر خاں ، کاشف شبیر ، رئیس صبر ، آصف بنگلش ، خیال زمان اورکزئی ، کامران غفور ، افراھیم ، احسان شکیل ، عائشہ بٹ ، ناصر خاں ، حفیظ اللہ خاں ، شمائلہ عثمان اور دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی۔
تقریب ھزا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کھا کہ پاکستان کے لوگوں کا ذھن موجودہ اور ماضی کے حکمرانوں کے بارے تبدیل ہو چکا ہے۔ لوگ اب بڑی تبدیلی کی خواھاں ہیں جبکہ ملک کے سیاسی ماحول میں تبدیلی کی لھر تحریک انصاف کی وجہ سے آئی۔ مقررین نے کھا کہ سابقہ اور موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے جس ملک سے ملک کے حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔
ھر سطح پر ملک تنزلی کا شکار ہے۔ ملک غربت افلاس ، بدامنی اور معاشی عدم استحکام کی طرف بڑھ رھا ہے۔ جبکہ حکمران طبقہ کرسی بچانے کے چکر میں ہے اور ذاتی مفادات کی خاطر ملکی مفادات بھی قربان کرنے پر تلا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کے مقررین نے کھا ملک میں تبدیلی کی لھر واضح نظر آ رھی ہے جس کو ممکن بنانا عوام الناس کے ھاتھ میں ہے لھزا پاکستان کے غیور عوام کو چاھیئے کہ وہ وسیع تر ملکی مفاد کی خاطر پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیں اور ووٹ کے ذریعے ملک میں تبدیلی لانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔