پاکستان کے 85 اضلاع میں انسداد پولیو مہم غیر تسلی بخش قرار

polio

polio

پاکستان : (جیو ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کے پچاسی اضلاع میں انسداد پولیو مہم کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔

عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ پولیو مہم کے دوران اسلام آباد میں چودہ اور لاہورمیں گیارہ فیصد بچے پولیوکے قطروں سے محروم رہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی، بلوچستان کے قلعہ عبداللہ میں پولیو مہم غیر تسلی بخش تھی۔ خیبرپختونخوا میں بھی ایسی ہی صورتحال رہی۔ فاٹا میں 64 فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں ملے۔