پاکستان ہانگ کانگ سپر سکسز اعزاز کے دفاع میں ناکام

Hong Kong Super Sixes

Hong Kong Super Sixes

ہانگ کانگ سپر سکسز (جیوڈیسک) پاکستان ہانگ کانگ سپر سکسز اعزاز کے دفاع میں نا کام ہوگیا۔ جنوبی افریقہ فائنل میں پاکستان کو انتالیس رنز سے ہراکر نیا چیمپئن بن گیا۔ کولون میں منعقدہ ہانگ کانگ سپرسکسز میں پاکستان نے سری لنکا کوپانچ وکٹوں سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ جنوبی افریقہ نے میزبان ہانگ کانگ کو چار وکٹوں سے شکست دیکرفیصلہ کن معرکے میں جگہ بنائی۔

فائنل میں جنوبی افریقہ نے دووکٹوں کے نقصان پر ایک سو بیالیس رنزاسکور کئے۔ فرینکلن اکتیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کولن انگرم چونتیس،ڈیوڈ ملر تینتس اور ڈوپریز اکتیس رنز بناکر قوانین کے مطابق ریٹائرہوئے۔ پاکستان کے اویس ضیا نے دووکٹیں لیں۔

پاکستان کی پوری ٹیم چار اعشاریہ ایک اوور میں ایک سو تین رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کامران اکمل نے پچپن رنز بنائے۔ عمراکمل نے پینتیس رنز اسکور کئے۔ فاتح ٹیم کے انگرم نے تین اور فرینکلن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ چوتھی مرتبہ ہانگ کانگ سپرسکسز کا چیمپئن بن گیا۔ پاکستان کو پانچ مرتبہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔