پاکستان 4سالوں میں7ارب ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں کریگا

IMF

IMF

پاکستان نے آئندہ چار سال میں آئی ایم ایف کو سات ارب ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں کرنا ہیں جبکہ روپے کی قدر میں گراوٹ سے قسطوں کی رقم میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر آئندہ چار ماہ میں تیل کی درمداد اور آئی ایم ایف کے ایک ارب انتالیس کروڑ ڈالر قرض واپسی کے باعث کم ہوکر بارہ ار ب ڈالر ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو رواں مالی سال قرضوں کی واپسی میں کچھ تاخیر ہوسکتی ہے اور پہلی قسط فروری کے بجائے مارچ میں ستر کروڑ ڈالر ادا کی جائے جبکہ انہتر کروڑ ڈالر کی دوسسری قسط کی واپسی اپریل کے بجائے جون میں کی جائیگی۔