پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کبڈی کے میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 7 پوائنٹ سے شکست دے کرمیچ اپنے نام کرلیا۔ بتا یا گیاہے کہ پاکستان کبڈی ٹیم کے سابق کپتان چوہدری طاہر وحید جٹ کی طرف سے قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان پاکستان گرین اور پاکستان وائٹ ایک دلچسپ میچ گائوں 46/5L میں منعقد کروایا گیا جس میں پاکستان ایشیا کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور ، ڈی آئی جی محمد فیصل رانا، ایم پی اے پیر خضر حیات کھگہ ، چوہدری نیاز احمد جٹ، حاجی محمد اشرف سمیت قومی کبڈی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پاکستان وائٹ اور پاکستان گرین کے درمیان کبڈی کے دلچسپ میچ سے ہزاروںشائقین لطف اندوز ہوئے ۔ پاکستان کبڈی ٹیم کے سابق کپتان شفیق چشتی ،مشرف ،عبدالرحمن ، عرفان مانہ،ریاض پٹھان ، سجاد گجرنے بہترین کبڈی کاکھیل پیش کرتے ہوئے شائقین سے داد وصول کی ۔پاکستان گرین کبڈی ٹیم نے پاکستان وائٹ کبڈی ٹیم کو دلچسپ کبڈی کے میچ کے دوران 7 پوائنٹ سے شکست دے کر کبڈی میچ اپنے نام کرلیا۔ میچ کے اختتام پر پاکستان گرین ٹیم کے کپتان عرفان عرف مانہ کو چوہدری طاہر وحید جٹ کی طرف سے ٹرافی اور تین لاکھ روپے نقد انعام جبکہ رنر اپ پاکستان وائٹ کبڈی ٹیم کے کپتان سجاد گجر کو ٹرافی اور ڈیڑھ لاکھ روپے انعام دیا گیا۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)صوبائی وزیر مال میاں عطاء محمد خاں مانیکا کا صوبائی وزارت چھوڑنے کا امکان، وزارت سے مستعفی ہوئے تو مسلم لیگ( ن) کو بھی چھوڑ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر مال میاں عطاء محمد مانیکا کو مختلف حصوں میں بٹی ہوئی لولی لنگڑی وزارت ملنے باعث اندرون خانہ مسلم لیگ (ن) سے ان کے اختلافات پیداہو چکے ہیں ۔ذرائع کے مطابق 2013ء کے الیکشن میں کامیابی کے بعد بھی انہیں نظر انداز کرتے ہوئے آخری وقت پر گورنر ہائو س میں 21 نمبرنشست لگا کر سوشل ویلفیئر کا وزیر اور بعد ازاں اوقاف اور اب ان کی مشاورت کے بغیر چار حصوں میں بٹی ہوئی وزارت مال کا وزیر بنایا گیا ہے جس کے بعد اندرون خانہ میاں عطاء محمد مانیکا کے مسلم لیگ ن کے اعلیٰ حلقوں سے اختلافات پید اہو چکے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ان کے معاملات کو نظرا انداز کیا گیا تو امکان ہے کہ وزارت کو چھوڑ دیں گے اور اگر ایسا ہو گیا تووہ مسلم لیگ ن کو بھی خیر باد کہہ سکتے ہیں۔ن لیگ کے ٹکٹ PP-227پاکپتن سے ایم پی اے منتخب ہوئے تو انہیں آخری وقت میں کابینہ میں شامل کیا گیا اور غیر اہم وزارتیں دی گئیںجس پر وہ حکومتی رویے سے دلبرداشتہ ہیں جس کے باعث وہ اپنے سیاسی عہد کے اہم فیصلے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔میڈیا نے جب میاں عطاء محمد مانیکا کی طرف سے اس بارے دریافت کیا تو میاں عطامحمد مانیکا نے کہا کہ ایسی لولی لنگڑی وزارت سے تو وزیر نہ ہونا ہی بہتر ہے ،مستقبل بارے میں وہ کوئی بھی فیصلہ کر سکتے ہیں 50 سال میں بہت سیاست کر لی ہے۔۔۔ ۔۔۔۔۔
Pakpattan
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر پاکپتن کامران یوسف ملک نے کہا ہے کہ پاکپتن پولیس جرائم کی شرع میں خاتمہ کیلئے بروقت کاروائی عمل میں لارہی ہے، پولیس کی طرف سے کاروائی کے خلاف کاروائی کے نتیجہ میں جرائم کی شرع میں موثر کم رونما ہو ئی ہے ، پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کر رکھا ہے ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹیرین کے اجلاس سے خطا ب کے دوران کیا۔اجلاس میں صوبائی وزیر مال میاں عطاء محمد خاں مانیکا، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لیبر ،ایم پی اے پاکپتن میاں نوید علی کے علاوہ دیگر ایم این ایز اور ایم پی ایز کے نمائندوں نے شرکت کی۔کامران یوسف ملک نے بتایا کہ پاکپتن پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے نتیجہ میں ضلع امن و امان کی فضاء برقرار ہے، نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کروایا جا رہا ہے ، آج پاکپتن کے شہری بلا خوف و خطر گھو م رہے ہیں جو بلاشبہ پاکپتن پولیس کی کاروائی کا نتیجہ ہے۔اجلاس میں پارلیمنٹیرین نے پولیس کی موثر کاروایوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکپتن پولیس کی کاروایوں سے بلاشبہ شہرمیں امن بر قرار ہے۔انہوں نے پاکپتن پولیس کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
Pakpattan
پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)حضرت حافظ علامہ عبدالمجید خان نقشبندی کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیرہوگئیں۔بتا یا گیاہے کہ پیر طریقت، رہبر شریعت حضرت حافظ علامہ عبدالمجید خان نقشبندی مجدد ی کے 44 ویں سالانہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں ۔عرس کے تقریبات کے اختتام پر درگاہ کے سجادہ نشین حافظ حمایت علی نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔عرس کی تقریبات میں خواجہ محکم الدین ،ڈسٹر کٹ پریس کلب پاکپتن کے صدر سید حسن عباس بخاری، نجی ٹی وی کے کنٹری ہیڈ منیر احمد رضا، شاہ میر خان کانجوسمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی ۔تقریبات کے دوران محفل نعت کے سلسلہ میں مقابلہ جات میں ثنا خوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریبا ت کے انتظامیہ رائو عمر فاروق نے مقابلہ میں اول آنے والے ثنا خوان کو نقد انعام اور شیلڈ دی ۔ ۔ تقریب کے اختتام پر منتظمین رائو عمر فاروق نے تمام مہمانوںکو شکریہ ادا کیا۔ ۔۔۔۔۔ پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)جعلی درخواست برائے بجلی کنکشن واپڈا دفتر میں دینے پر چار افراد کیخلاف مقدمہ درج۔ بتا یا گیاہے کہ نازیہ مدثر کا خاوند قتل ہو گیا تھا جس کا مقدمہ ملزمان گلناز اختر وغیر ہ چار افرا دکیخلاف پہلے ہی چل رہا تھا ملزمان نے نازیہ مدثر کے نام کی جعلی درخواست برائے بجلی کنکشن واپڈا دفتر میں جمع کر وائی جس پر گلناز اختر وغیرہ چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔۔