پاکپتن (بیورورپورٹ) دی یونیو رسٹی آف لاہور پاکپتن کیمپس کے پریذیڈنٹ پیر الطاف حسین چشتی نے کہاہے کہ اردو ادب کی زبا ن ہے ، پاکستان کا استحکام اردو زبان کے ساتھ وابستہ ہے ،” اردو تحقیق سیمینار” کے انعقا د کا مقصد یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات میں اردو کے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد ” اردو تحقیق سیمینار” سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق چیئر مین شعبہ اردو و سابق ڈین فیکلٹی آ ف لیگونجز اینڈ اسلامک سٹڈیز بہائو الدین زکریا یو نیورسٹی ملتان، سابق چیئر مین مقتدرا قومی زبان پاکستان، سابق پروفیسر انقرہ یونیورسٹی انقرہ، ترکی، سابق پروفیسر اوساکا یونیورسٹی آف فارن سٹڈیز، جاپان ڈاکٹر انوار احمد، سابق چیئر مین شعبہ اردو و سابق ڈین فیکلٹی آ ف لینگو ایجز بہائو الدین زکریا یو نیورسٹی ملتان ڈاکٹر روبینہ ترین، ڈائریکٹر سرائیکی ایریاسٹڈی سنٹر ڈاکٹر قاضی عابد اور ڈاکٹر سجاد نعیم نے خطاب کیا ۔صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف لاہور پاکپتن کیمپس شعیب عتیق خان نے معزز مہمان مقررین کا تعارف پیش کیا اور انکا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر انوار احمد نے کہا کہ تحقیق کے لئے موضوعات ہمارے اردگرد کے ماحول میں موجود ہیںنئے محققین کو دور جانے کی بجائے اپنے اردگرد سے موضوعات لینے چاہیں۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکپتن(بیورورپورٹ )جماعت پنجم او رہشتم کے امتحانات میں البدر پبلک ہائی سکول نے میدان مارلیا۔ بتا یا گیاہے کہ جماعت پنجم اور ہشتم 2017 کے امتحانات میں البدر پبلک ہائی سکول نے پاکپتن کے تمام سکولوں میں میدان مارلیا۔ جماعت ہشتم میں سکول کی ہونہار طالبہ گل زہرہ عطاریہ نے ضلع بھر کی طالبات میں پہلی پوزیشن ۔ سعدیہ اکرم دوم اور حافظ اقراء خالد ضلع بھر کی طالبات میں پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح جماعت پنجم کے نتائج میں زوہا افتخار نے مجموعی طور پر ضلع بھر پر اول ،یاسمین شہباز ضلع بھر میں دوم، بلال جمشید کمبوہ ضلع بھر کے طلباء میں اول رہا۔ شاندار نتائج سے ثابت ہوا کہ البدر پبلک ہائی سکول نے پاکپتن کے تمام پرائیویٹ اور سرکار ی تعلیمی اداروں میں میدان مار لیا۔ جس پر طلباء کے والدین نے پرنسپل اسحاق بدر عطاری اور جملہ سٹاف کو مبارک باد دی۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکپتن(بیورورپورٹ )تیز رفتار مزدا مڑتے وقت رکشہ پر الٹ گیا، دو افراد جاں بحق، دو خواتین زخمی۔ بتایاگیاہے کہ گائوں 141/Eb کا رہائشی وارث علی ، محمد شریف،کوثر بی بی اور نصر ت بی بی رکشہ پر گائوں جا رہے تھے کہ لاری اڈہ عارفوالا کے قریب اچانک ایک تیز رفتار مزدا موڑ کاٹنے ہوئے رکشہ پر الٹ گیا جسکے نتیجہ میں محمد صادق اور محمد شریف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ کوثر پروین بی بی اور نصرت بی بی شدید زخمی ہوگئیں ۔مزدارکا ڈرائیور موقع پر فرار ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔