لندن (جیوڈیسک) لندن میں پاک افغان اور برطانوی وزرائے خارجہ میں مذاکرات ہوئے جن میں افغانستان میں قیام امن سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
لندن: سہ فریقی مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کی۔ اس موقع پر خطے کے استحکام اور ترقی کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا اور انتہاپسندی و دہشت گردی کے خلاف اقدامات زیربحث آئے۔ برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کا کہنا تھا پاک افغان سلامتی اور خوشحالی برطانیہ کی اولین ترجیح ہے۔
افغانستان میں امن کی کوششوں پر پاک افغان وزرائے خارجہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاک افغان سٹریٹجک پارٹنرشپ کا خیرمقدم کرے گا۔