پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچ کیلئے آج شارجہ میں میدان سجے گا۔ دو ہزار نو میں ون ڈے اسٹیٹس ملنے کے بعد افغان ٹیم پہلی بار کسی ٹیسٹ ٹیم کے خلاف بین الاقوامی میچ کھیلے گی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ محسن خان نے کہا ہے کہ افغان ٹیم نے بہت تیزی سے ترقی کی ہے۔ وہ دو ہزار دس کاٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی کھیل چکے ہیں۔ انہیں کمزور سمجھ کرنہیں کھیلیں گے۔ اس میچ سے پاکستان ٹیم کو ون ڈے کرکٹ کیلئے تیار ہونے میں مدد ملے گی۔
کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان کیخلاف ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل چکے ہیں۔ انکی ٹیم میں بعض بہت باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔ افغان ٹیم اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریگی۔