راولپنڈی(جیوڈیسک) وزارت دفاع راولپنڈی میں دوروزہ پاک امریکا دفاعی تعاون مذاکرات جاری ہیں۔ سیکرٹری دفاع لیفٹنینٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین ملک پاکستانی جبکہ نائب وزیردفاع جیمز ملرپاکستان میں سفیررچرڈاولسن سمیت 24 رکنی امریکی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔
اجلاس میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر نمائندے اور آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام بھی شریک ہیں۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین تعاون، امریکی فوجی امداد کی بحالی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون، ڈرون حملوں اور افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے بعد کی صورتحال سے متعلق امورزیربحث آئیں گے۔
اجلاس میں امریکا کی جانب سے اتحادی سپورٹ فنڈ کی رکی ہوئی 3ارب ڈالر کی امداد میں سے 50 کروڑ ڈالرجاری کیے جانے کا اعلان متوقع ہے۔ امریکی وفد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں، آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اوروزیر دفاع نوید قمرسے بھی ملاقات کرے گا۔