حقانی نیٹ ورک کے ایشو پر پاک امریکہ تنا کی شدت کے پیش نظر کئی قیاس آرائیاں جاری ہیں تاہم امریکی محکمہ دفترخارجہ نے کہا ہے کہ مصالحت کیلئے تیسرے ملک کی ضرورت نہیں ہے. امریکی دفتر خارجہ نے پاک امریکہ تعلقات میں تنا کی کیفیت کو کم کرنے کیلئے کہا ہے کہ دونوں ملک مصالحت کیلئے کسی تیسرے ملک کی خدمات کے محتاج نہیں ۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سویلین امداد جاری رکھی جائے گی۔تاہم ملٹری امداد کی رفتار سست کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے حقانی نیٹ ورک پر پابندیاں لگانے کیلئے اس کے قانونی پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔