پاک ایمپلائز یونین ٹی ایم اے گجرات کے وفد کا امتیاز لیبر ہال کا دورہ
Posted on December 17, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی)پاک ایمپلائز یونین ٹی ایم اے گجرات کے وفد کا امتیاز لیبر ہال کا دورہ وفد کی قیادت فراست حسین ڈار و مرزا شاہد رشید نے کی ، وفد نے آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونیز کے مرکزی جنرل سیکرٹری پیرزادہ امتیاز سید سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پیرزادہ امتیاز سید نے پاک ایمپلائز یونین ٹی ایم اے کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الزام تراشی کی سیاست کے قائل نہیں ریفرنڈم میں ہارنے والوں نے کس منہ سے یہ الزام لگانا شروع کر دیا ہے کہ پاک ایمپلائز کو کسی سیاسی و دینی جماعت کی حمایت حاصل تھی ،جبکہ ماضی اور حال گواہ ہے کہ ہارنے والی یونین کو ماضی میں بھی اور اب بھی مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کی مکمل حمایت حاصل تھی ، لہٰذا ٹی ایم اے کے ملازمین اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں اور الزام تراشی سے گریز کریں۔
پاک ایمپلائز یونین کے ذمہ داروں کو چاہیے کہ وہ عملی طور پر اپنے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کریں اور سابقہ یونین کی طرح لیبر ڈیلر بننے سے گریزکریں ، APFUTUاور پاک ایمپلائز یونین کا یہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ گزشتہ تین سال سے جو ملازمین ڈیلی ویجز پر ہیں ان کو مستقل کیا جائے اور ٹی ایم اے ملازمین کیلئے فری ڈسپینسری قائم کی جائے ملکر ورکروں کے حقوق کیلئے بلاتفریق کام کریں گے ،اور اب سی بی اے یونین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ حب الوطنی کا ثبوت دیں اور خوف خدا کرتے ہوئے ملازمین کے درینہ مسائل عملی طور پربلا تفریق حل کریں۔
ٹی ایم اے کے افسران کو اپنا قبلہ اب درست کر لینا چاہیے ، کسی کو لوٹ مار ، کرپشن ، رشوت لینے اور ورکروں کو بلیک میل کرنے کی اجاز ت نہیں دینگے ، لیبر قوانین کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق قوانین پر بھی بلا تفریق عملدرآمد یقینی بنائیں گے ۔
مخالفین کے بیانات سے اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد حاصل کریں گے ، بجائے اس کے کہ سیاسی یا مذہبی جماعتوں کا سہارا لیکر کسی کا آلہ کار بنیں ، فراست حسین ڈار اور مرزا شاہد رشید نے کہا کہ ہماری کامیابی ٹی ایم اے کے ملازمین کی کامیابی ہے ، اور پیرزادہ امتیاز سید جیسے مزدور راہنما کے ہم انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں ہر موڑ پر درست راستہ دیکھایا اور مزدوروں کے حقوق کیلئے عملی طور پر کام کرنے کا شعور بیدار کیا۔
ہم پیرزادہ امتیاز سید کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ٹی ایم اے میں کسی قسم کی اجارہ داری قائم نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی نفرت کو پروان چڑھنے دیا جائیگا ، سب ملازمین کے حقوق کا بلا تفریق تحفظ کیا جائیگا ۔