پاک بحریہ کی پہلی فاسٹ ٹریک اٹیک میزائل کرافٹ کی بنیاد کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں رکھ دی گئی ہے اس حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے وائس چیف وائس ایڈمرل طیب علی ڈوگر تھے۔ انہوں نے اس موقع پر انہوں نے پاک چین مثالی دوستی اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاک چین مثالی دوستی کا مظہر ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ نے اس موقع پر بتایا کہ میزائل کرافٹ جدید سنسرز اور آلات سے لیس ہوگی ، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے تعاون سے تیار کی جانے والی یہ میزائل کرافٹ آئندہ سال کے آخر میں بحریہ کے حوالے کردی جائے گی