پاک بحریہ کا آپریشن مدد ایسٹ جاری

flood navy

flood navy

سندھ کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن مدد اِیسٹ جاری ہے جس میں پاک بحریہ کی 25زولو بوٹس، بائس او بی ایم کشتیاں اور دو عدد ایمبولینس امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ٹانڈو بھاگو اور جھڈومیں قائم پی این فری میڈیکل کیمپس نے پندرہ سومتاثرین سیلاب کو طبی امداد کی فراہمی اور جھڈ و،جوہی اور بوبی آئل فیلڈسے ملحقہ علاقوں میں پاک بحریہ کی جانب سے بارہ ٹن راشن تقسیم کیا گیا اورسانگھڑ میں موبائل کلینک کے ذریعے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ضلع شہید بینظیر آباد میں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر راشن جمع کرنے اور متاثرین کو محفوظ جگہ کی فراہمی کے لئے علاقے کی صفائی شروع کردی گئی ہے۔ کیڈٹ کالج سانگھڑ میں ڈی فلڈنگ پمپس کے ذریعے سیلابی پانی کی نکاسی بھر پور طریقے سے جا ری ہے۔