پاکستان کی طرف سے بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے میں تعطل کے باوجود باہمی تجارت میں اضافہ ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں پاک بھارت باہمی تجارت ساڑھے آٹھ فیصد اضافے سے تریسٹھ کروڑ ڈالر سے زائد رہی۔
پاکستان کی بھارت کو برآمدات بیس فیصد اضافے سے ساڑھے بارہ کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں ساڑھے دس کروڑ ڈالر پر موجود تھی جبکہ بھارت کی پاکستان کو برآمدات چھ فیصد اضافے سے اکاون کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئی۔