پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے سلسلے میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور وزارت تجارت نے پاکستانی اوربھارتی تاجروں کی درمیان ملاقات کا انتظام کیا ہے۔ ملاقات میں بھارت کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر نان ٹیرف بیریرز کے حوالے سے درپیش مسائل کا جائزہ لیا جائے گا اور اس سلسلے میں بھارتی کسٹم اور تاجروں کا ایک وفد چھبیس اور ستائس جنوری کو پاکستان کا دورہ کریگا۔ بھارتی وفد پاکستانی تاجروں اور تجارت سے متعلق اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔ بھارتی وفد کراچی ،لاہور چیمبراور ٹریڈ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا بھی دورہ کرے گا۔ تاجروں سے ملاقات کے دوران بھارتی وفد بھارت میں پاکستانی مصنوعات کی درآمد کے حوالے سے بھارتی کسٹم اور درآمد ی قوانین کے بارے میں آ گاہی دے گا۔