(جیو ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی رابطوں کو فروغ دینے کے لئے بنائی جانے والی مشترکہ چیک پوسٹ اپریل میں کام شروع کر دے گی۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق مشترکہ چیک پوائنٹ واہگہ۔ اٹاری بارڈر پر بنایا گیا ہے جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی رابطوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔
انفرااسٹرکچر کی کمی کیباعث تجارت میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا ہے۔ مشترکہ چیک پوسٹ کھلنیسے دونوں ممالک میں تجارت سو فیصد بڑھنے کے امکانات ہیں۔