وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستانہ تجارت دونوں ملکوں میں تنازعات کے حل کی کنجی ثابت ہوسکتی ہے۔ ممبئی میں بھارت کے تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب میں مخدوم امین فہیم کا کہنا تھاکہ علاقائی تجارت سے خطے کے ممالک میں خوشحالی آئے گی جنوبی ایشیامیں یورپی یونین کی طرز پراقتصادی بلاکس بنانے کی ضرورت ہے۔انکا کہناتھاکہ باہمی تجارت سے بھارت اور پاکستان کے درمیان کمپوزٹ ڈائیلاگ کی کامیابی کے مزید امکانات پیدا ہوں گے۔