جنرل مینجر پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ پاک بھارت تجارت سے ریلوے کو بہت زیادہ فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ پچاس فیصد ٹرینیں خود چلائیں گے جبکہ پچاس فیصد نجی سیکٹر کو دی جائیں گی۔ راولپنڈی میں میڈیا کو بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ آٹھ ہزار کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کا پینسٹھ فیصد حصہ اپنی مدت پوری کرچکا ہے۔ تیس جون دو ہزار بارہ تک کراچی سے لاہور ڈبل ٹریک مکمل کرلیا جائے گا۔ جی ایم ریلوے نے کہا کہ پچاس فیصد ریلوے نجی اداروں کو دینے کے باوجود کسی مزدور کو نہیں نکالا جائے گا۔ ریلوے میں کرپشن موجود ہے۔ گریڈ اٹھارہ سے انیس تک افسران کو برطرف بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچیس دسمبر سے لاہور سے کراچی تک کے لیے بزنس ایکسپریس شروع کی جائے گی جس کا افتتاح وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کریں گے۔