پاک بھارت جوڈیشل کمیٹی کا بھارتی جیلوں کا دورہ، اعلامیہ جاری

pak india

pak india

پاک بھارت جوڈیشل کمیٹی نے بھارتی جیلوں کے دورے کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ایک سو نواسی پاکستانی بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ دلی کی تہاڑ جیل میں چھیالیس، جے پور کی سینٹرل جیل میں اٹھانوے اور امرتسرکی سینٹرل جیل میں پینتالیس پاکستانی قید ہیں۔
کمیٹی نے کہا کہ قیدیوں کو کونسلر کی فراہمی کے انیس سو اٹھانوے کے معاہدے پر پوری طرح عمل کیا جائے۔ کسی کی گرفتاری کے تین ماہ کے اندر کونسلر تک اس کی رسائی لازمی بنائی جائے جبکہ قومیت کی شناخت اور قید کی مدت پوری ہونے کے ایک ماہ میں رہائی دلائی جائے۔ کمیٹی اپریل دو ہزار بارہ میں پاکستانی جیلوں کا دورہ کرے گی۔