پاک بھارت سیریزکی بحالی : پی ایچ ایف آفیشلز کو ویزے جاری

PHF

PHF

پی ایچ ایف (جیوڈیسک) پاک بھارت ہاکی سیریز کی بحالی کے لئے بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے آفیشلز کو بھارتی ویزے جاری کر دیئے ہیں۔ دونوں ممالک کے عہدیداروں کے درمیاں مذاکرات اکتوبر میں ہوں گے۔

بھارتی ہائی کمیشن نے پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیا اور سیکرٹری آصف باجوہ کو ویزے جاری کیئے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کے مطابق وہ اکتوبر کے پہلے ہفت بھارت روانہ ہوں گے۔ جہاں ہاکی انڈیا کے آفیشلز کے ساتھ پاک بھارت دو طرفہ ہاکی سیریز کی بحالی کے حوالے سے معاملات طے پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ بھارتی ہاکی ٹیم پہلے پاکستان آ کر کھیلے۔ یہ سیریز ہر سال ہوم اینڈ اوے کی بنیادوں پر کھیلی جائے گی۔