پاک بھارت معاہدہ پر دستخط آج ہوں گے

Pak india visa

Pak india visa

پاک بھارت (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت ویزوں میں آسانی پیدکرنے پر متفق ہو گئے۔ آج معاہدے پر دستخط بھی کئے جائیں گے۔ پاکستان اور بھارت کیدرمیان نئی ویزہ پالیسی سیدونوں ملکوں کے عوام کوفائدہ پہنچے گا۔بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کیدورہ پاکستان میں دوطرفہ تعلقات کیفروغ، باہمی تجارت کووسعت دینیاورنرم ویزہ پالیسی کے بارے میں مذاکرات ہورہے ہیں۔نئی ویزہ پالیسی سے عوامی رابطوں میں سہولت ہونے سے پڑوسی ممالک کے تعلقات پر مثبت اثرات ہوں گے اور دونوں ملک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔

ماہرین کینزدیک دو سرحدوں کے مابین زمینی راستے عوام کے طاقتور رشتوں کو مضبوط کرتے ہیں ، جس سے ملکی معیشت اور ثقافتی رشتے باہم ہوکر ملکی کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔دونوں ممالک کے مابین نئی پروازیں شروع کرنے سے عوامی رشتے مضبوط ہوں گے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان عوامی رابطے دوریاں گھٹانے اور امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔