پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کرسمس کے روز منگل کو کھیلاجا رہا ہے۔ چناسوامی اسٹیڈیم میں دومیچز پر مبنی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں خصوصی بسوں میں مسلح پولیس اہلکاروں کے گھیرے میں چناسوامی اسٹیڈیم پہنچیں۔
محمد حفیظ اور مہندرا سنگھ دھونی نے اپنی ٹیموں کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر حفیظ اور دھونی نے میڈیا سے کوئی بات کرنے سے انکار کر دیا۔ روایتی حریف ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ منگل کو کرسمس کے روز کھیلا جا رہا ہے۔
بھارت کے کچھ انتہا پسند گروپس پانچ سال بعد بحال ہونیوالی پاک،بھارت سیریز کے مخالف ہیں۔ اس لئے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سینکڑوں مسلح پولیس اہلکار چنا سوامی اسٹیڈیم کے اردگرد تعینات کردیے گئے ہیں۔