پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

mainwali

mainwali

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی کے نواحی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ ایف ٹی سیون تربیتی پرواز پر تھا جب فنی خرابی کے باعث میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق طیارے میں سوار زیر تربیت خاتون پائلٹ اور انسٹرکٹر پائلٹ حادثے کے وقت طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے ،اس دوران وہ معمولی زخمی ہوئے ، ترجمان کے مطابق ائیر ہیڈ کوارٹرز نے طیارہ کے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری تشکیل دیدی ہے ۔