پاکستان(جیوڈیسک)جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ کی جرات و بہادری کے حوالے سے آج پاک فضائیہ کا دن منایا جا رہا ہے۔ ملک کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے جوانوں نے وہ نقوش چھوڑے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی۔
جنگ ستمبرمیں بزدل دشمن بھارت کے مقابلے میں عددی لحاظ سے کم لیکن جرات و بہادری کے میدان میں اس سے کہیں زیادہ طاقتور پاک فضائیہ نے دشمن کے حملوں کا ایسا جواب دیا کہ اسے پسائی پرمجبور کر دیا۔ 6 ستمبرکو شروع ہونیوالی جنگ میں فضائیہ کے شاہینوں نے پٹھانکوٹ، آدم پور، لدھیانہ، جالندھر، ممبئی اورکلکتہ میں حملے کرکے بھارتی فضائیہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں نے جوان مردی کی وہ داستانیں رقم کیں جنھیں دنیا کبھی بھلا نہ پائیگی وہ اس بے جگری سے لڑے کہ دشمن جدید اسلحہ کے باوجود شکست سے دوچار ہوا۔