پاکستان : (جیو ڈیسک) پاک فضائیہ کے دو طیارے رشکئی کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں چاروں پائلٹ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پاک فضائیہ کے ترجمان نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں مشاق طیارے تربیتی پرواز پر تھے اور دوران پرواز آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوئے ، اطلاعات کے مطابق طیاروں کا ملبہ مقامی آبادی پر گرا جس سے چند مکانوں کو نقصان پہنچا۔
دونوں طیارے پاک فضائیہ کی تربیتی اکیڈیمی رسالپور سے تربیتی پرواز کیلئے اڑے تھے ، جن کے ٹکرانے سے طیاروں میں سوار چاروں پائلٹس شہید ہوگئے ، جن میں دو انسٹرکٹرز اور دوتربیتی پائلٹ شامل ہیں ، ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کی ہدایات پر واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔