پاک فضائیہ کے لیفٹیننٹ وقاص اختر دادو سے بازیاب

pakistan airforce

pakistan airforce

نوابشاہ(جیوڈیسک)نوابشاہ سے پندرہ روز قبل اغوا ہونے والے پاک فضائیہ کے ائیر فلائٹ لیفٹیننٹ وقاص اختر کو پولیس نے دادو میں کچے کے علاقے سے بازیاب کرالیا۔ ایس ایس پی نوابشا نثار چنہ کے مطابق ڈاکو مغوی وقاص اختر کو دادو منتقل کر رہے تھے کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کرلیا۔

مغوی وقاص اختر کی حالت انتہائی خراب ہے۔ پولیس کے مطابق مغوی وقاص اختر کو ڈاکوں نے رسیوں سے باندھا ہوا تھا۔ وقاص اختر اور کیپٹن بلال بشیر کو کراچی سے کشمیر جاتے ہوئے ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا تھا۔