واشنگٹن(جیوڈیسک) امریکا، پاکستان کو 700 ملین ڈالر دے گا۔ رقم کی ادائیگی پاک فوج کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوشش ہے.
ذرائع کے مطابق پینٹاگون نے کانگریس کو خاموشی سے آگاہ کیا ہیکہ پینٹاگون پاکستان کو افغان سرحد پر ایک لاکھ چالیس ہزار فوج تعینات کرنے کی مد میں 700 ملین ڈالر ادا کر رہا ہے۔
امریکا پاکستان کو یہ رقم کولیشن سپورٹ فنڈ کی صورت میں دے گا جو پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خرچ کی ہے۔