پاک فوج کی مختلف ممالک میں قیام امن کے لئے خدمات

Pak Army

Pak Army

پاک فوج (جیوڈیسک) پاک فوج دنیا کے مختلف ممالک میں قیام امن کے لئے خدمات انجام دے رہی ہے۔ اقوام متحدہ نے بھی پاک فوج کی خدمات کو نہ صرف سلام پیش کیا بلکہ امن کے قیام کے لئے دی جانے والی قربانیوں کی بھی بہت تعریف کی ہے۔اقوام متحدہ اپنے قیام کے ساتھ ہی مشترکہ مساعی سے بین الاقوامی امن اور تحفظ قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ دنیا کے شورش زدہ علاقوں میں امن و امان قائم کرنے کیلئے اقوام متحدہ نے باقاعدہ ایک عالمی امن فورس تشکیل دے رکھی ہے۔

جس میں مختلف ممالک کے فوجی، سویلین سٹاف اور پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔پاکستان نے 1960میں اقوام متحدہ کی امن فورس میں شمولیت اختیار کی اور پانچ دہائیاں گزرنے کے باوجود اب بھی عالمی امن اور استحکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ پاک فوج کے ایک لاکھ چوالیس ہزار سات سو گیارہ جوان دنیا کے 23 ممالک میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جبکہ قیام امن کی کوششوں کے دوران 131 افسر اور جوان اپنی جان کا نظرانہ دے چکے ہیں۔ پاک فوج کانگو، لائبیریا، ایوری کوسٹ، ڈارفر، ویسٹرن سہارا، مشرقی تیمور اور ہیٹی میں قیام امن کے لئے موجود ہے۔ انڈونیشیا کے صدر سوکارنو نے پاکستانی فوجیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے۔