پاک فوج کے ایڈووکیٹ جنرل کی اٹارنی جنرل سے ملاقات

supreme court

supreme court

پاک فوج کی لیگل برانچ کے ایڈووکیٹ جنرل نے اٹارنی جنرل سے ملاقات کی ہے اور میمو کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے کل کے تحریری فیصلے کی نقل حا صل کرلی ہے۔  پاک فوج کی جیگ برانچ کے نمائندوں نے آج سپریم کورٹ بلڈنگ میں اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق سے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق جیگ برانچ کے نمائندوں نے میمو گیٹ اسکینڈل میں اٹارنی جنرل کے ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے بیان حلفی و جوابات داخل کرنے کے حوالے سے مشاورت بھی کی ۔