اسلام آباد : پاک فوج چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وحید ارشد نے چین میں اعلی چینی دفاعی و فوجی حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں پاک چین دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے ، خطے میں سلامتی کی صورتحال،پاکستان کی دفاعی ضروریات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل وحید ارشد کے ایک ہفتے کے دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاع اور اسٹریٹجک شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اہم امور زیر غور آئیں گے ، ان ملاقاتوں میں جنرل وحید ارشد نے دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں اب تک کی پیش رفت ، پاکستان کی دفاعی ضروریات ، پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں سمیت دیگر امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی، اپنے دورے کے دوران جنرل وحید ارشد پیپلز لبریشن آرمی کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف جنرل ماژویٹیان ، چینی نائب وزیر دفاع سمیت دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کرینگے ۔