سال دوہزار بارہ میں پاک چین تجار ت کا حجم سترہ اعشاریہ چھ فیصد اضافے کے ساتھ بارہ ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا ہے۔ چین کے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سال دوہزار بارہ کے اختتام پر پا ک چین تجارت کا حجم بارہ ارب چالیس کروڑ ڈالرز تک پہنچ چکا ہے۔ پاکستانی برآمدات کا حجم اڑتالیس فیصد اضافے کے ساتھ تین ارب چودہ کروڑ ڈالر رہا۔
پاکستان کی جانب سے برآمد کی جانے والی اشیا میں ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات نمایاں رہیں جبکہ چین سے درآمدات کا حجم دس فیصد اضافے کے ساتھ نو ارب بیس کروڑ ڈالر ز رہا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ دو سالوں میں پاک چین باہمی تجارت کا حجم پندرہ ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔