پرانی کاروں کے کاٹھ کباڑ سے ٹرانسفارمر ز تیار ہونے لگے

Transformers

Transformers

بیجنگ (جیوڈیسک) پرانی اور ناکارہ اشیاء کا استعمال تو کوئی ان چینیوں سے سیکھے جنہوں نے پرانی کاروں کے کاٹھ کباڑ سے ٹرانسفارمرز تیار کرنے شروع کر دیئے ہیں۔

اس انوکھی فیکٹری میں رنگے برنگے ٹرانسفارمرز تیار کئے جاتے ہیں جس میں 39 فٹ تک کے ٹرانسفارمرز بنائے جاتے ہیں اور یہاں بیس مزدور یہ کام سر انجام دیتے ہیں۔

ان ٹرانسفارمرز کو ہاتھوں ہاتھ خرید لیا جاتا ہے ، فیکٹری کے مالک کا کہنا ہے کہ ان کے تیار کردہ روبوٹس ایک سو ساٹھ ڈالر سے لے کر 16 ہزار ڈالر تک میں فروخت ہوتے ہیں۔