وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ درآمد کئے گئے استعمال شدہ ٹائروں کے گوداموں کے خلاف مہم کو تیز کرکے دوسرے ضلعوں تک پھیلایا جائے کیونکہ ایسی جگہیں ڈینگی کی افزائش کی آماجگاہ ہیں۔ لاہور میں ڈینگی کے تدارک کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، تمام ڈویژنز میں مربوط کوششوں کے لئے کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی شکایات کے فوری ازالہ اور ڈینگی کے مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے موثر نظام وضع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار سے صوبے بھر میں صفائی اور ڈینگی سے آگاہی مہم کا دوسرا فیز شروع ہوگا۔ اجلاس میں شریک متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے ڈینگی کے خاتمے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔