لندن (جیوڈیسک) لندن کے رائل البرٹ ہال میں جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم اسکائی فال کا ورلڈ پریمیئر ہوا جس میں برطانیہ کے شاہی جوڑے نے شرکت کی۔جیمز بانڈ سیریز کی نئی فلم جمعے کو برطانیہ کے سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے اور یہی وجہ تھی کہ جب اس فلم کا پریمیئر ہوا تو ریڈ کارپٹ پر پہنچ گئے۔
پرنس چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا جنہوں نے فلم ڈائریکٹر اور کاسٹ میں شامل فنکاروں سے ملاقات کی۔ ڈینئل کریگ کا یہ نیا شاہکار چار نومبر کو امریکہ کے سینما گھروں میں پیش کیاجائے گا۔