لاہور (جیوڈیسک) لاھور پنجاب کے متوقع گورنر سید مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ جب الیکشن کا ڈھول بجے گا تو ان کا بیٹا اور سیاسی ساتھی اپنے مستقبل کا لائحہ عمل متعین کرینگے۔ فی الحال پنجاب اسمبلی میں وہ پہلی حیثیت میں اپنی مدت پوری کریں گے ۔
مخدوم احمد محمود نے کہا کہ ان کے گورنر پنجاب بننے سے صوبے میں پروٹول کلچر کاخاتمہ اور نئی احسن روایات قائم ہوں گی۔ بطور گورنر وہ وزیر اعلی یا دوسری شخصیات سب سے اچھے تعلقات رکھیں گے۔ مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ گورنر آئینی عہدہ ہے اس لیے فکشنل لیگ کی صوبائی صدارت اور پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر کیعہدے سے استعفی دیا۔
مخدوم احمد محمود نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی سیاست اپنی ہے کسی کے اپنے متعلق بیانات پر تبصرہ نہیں کر سکتا ۔ وہ جو مرضی کہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اب انکا کردار تبدیل ہوگیا اور وہ انتخابی عمل سے باہر نکل گئے ہیں وہ بطور گورنر اپنا آئینی کردار ادا کریں گے۔