لاہور : (جیو ڈیسک) چوہدری پرویزالہی کو نائب وزیراعظم مقرر کرنے پر لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل طارق عزیز کی جانب سے عدالت میں دائر کی جانیوالی رٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے ایک سیاسی جماعت کو نواز نے کیلیے ان کی جماعت کے رکن قومی اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا ہے جو آئین کے آرٹیکل اکانوے کی واضح خلاف ورزی ہے۔
رٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم کے عہدہ کا آئین میں بھی کہیں ذکر نہیں لہذا یہ تقرر بدینتی پر مبنی ہے کالعدم قراردیاجائے۔