قصور(جیوڈیسک)آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پرویز مشرف نے قصور کے حلقہ این اے 139 سے الیکشن لڑنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
سابق صدر پرویز مشرف کے اعلان پر آل پاکستان مسلم لیگ کے ورکروں اور عہدے داروں نے الیکشن لڑنے کی بھر پور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ ضلع قصور کے صدر رشید احمد ایڈووکیٹ نے ان خیالات کا اظہار ایک پریس ریلیز کے ذریعے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ورکر اپنے قائد جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو الیکشن میں کامیاب کرانے کے لئے تن من دھن کی بازی لگا دیں گے۔
انہوں نے بذریعہ ٹیلی فون میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ جیسے ہی نگران حکومت قائم ہو گی سابق صدر پرویز مشرف پاکستان میں عوام کے درمیان ہونگے۔