ایف ائی اے نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے پرویز مشرف کو پاکستان کے حوالے کرنے کیلئے برطانوی حکام سے رابطے میں ہے۔ انٹرپول کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر خط و کتابت بھی جاری ہے۔ عدالتی وارنٹ کی تعمیل اور مشرف کی گرفتاری کیلئے مارچ میں عالمی پولیس کو خط لکھا گیا تھا جس پر انٹرپول نے اعتراضات بھجوائے تھے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے پرویز مشرف کی گرفتاری میں مثبت پیش رفت متوقع ہے۔