بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ حسینہ پریانکا چوپڑا کا گانا ورلڈ میوزک ایوارڈ کے لئے کر لیا گیا نامزد ۔ بالی وڈ حسینہ پریانکا چوپڑا کی قسمت اس سال کی طرح اگلے سال بھی چمکنے کا سندیسہ سنا رہی ہے کیونکہ پریا نکا کی ایک فلم سو کروڑ کلب میں ہو گئی شامل تودوسری نے انھیں آسکر ایوارڈ کا نامزد بنا دیا ۔
فلم برفی جیسی فلموں میں سابق مس ورلڈ کی اداکاری کوشائقین نے خوب سراہا ۔ ماڈلنگ اور اداکاری کے بعد گائیکی کی دنیا میں تو پریانکا پہلے ہی قدم رکھ چکی ہیں لیکن شاید انھیں خود معلوم نہ تھا کہ ان کا پہلا پاپ گانا۔ ان مائی سٹی ہی پرینکا چوپڑا کو پہنچا دے گا شہرت کی بلندیوں تک۔ پریانکا کا پاپ گانا ، ان مائی سٹی ، ورلڈ میوزک ایوارڈ کے لئے نامزد کر لیا گیا ہے۔ یعنی دنیا کے سب بڑے فلمی ایوارڈ میں نامزدگی کے بعد اب دنیا کے سب بڑے گائیگی کے ایوارڈ میں پرینکا ہو چکی ہیں نامزد۔
ڈبلیو ایم اے یعنی ورلڈ میوزک ایوارڈ دوہزار تیرہ کی تقریب ہوگی لوس اینجلس میں۔ جہاں برفی میں ایبنارمل لڑکی کا کردار باخوبی نبھانے و الی پریانکا چوپڑا شرکت کر رہی ہیں ۔ اب یہ تو آنے والا وقت ہی بتا ئے گا کہ برفی کی طرح ان کا پاپ گانا بھی کہیں دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ کی نامزدگی تک ہی محدود رہ جائے گا یا ورلڈ میوزک ایوارڈ کا سہرا اپنے سر باندھے گا ۔