فنی سفر کا آغاز بطور معاون اداکارہ فلم دل سے کیا لیکن وجہ شہرت فلم سولجر بنی۔کئی فلموں میں متنازعہ کردار ادا کرنے پر پریٹی زنٹا کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
پریٹی زنٹا اکتیس جنوری انیس سو پچھتر کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں پیدا ہوئیں۔ فنی سفر کا آغاز بطور معاون اداکارہ فلم دل سے کیا لیکن وجہ شہرت فلم سولجر بنی۔کئی فلموں میں متنازعہ کردار ادا کرنے پر پریٹی زنٹا کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
پریٹی زنٹا فلموں کے علاوہ آئی پی ایل سے بھی وابستہ ہیں۔ ان کی نمایاں فلموں میں۔ دل چاہتا ہے۔ سنگھرش، کیا کہنا،کوئی مل گیا،کبھی الوداع نہ کہنا اور دیگر شامل ہیں۔
پریتی زنٹا کو بیوائوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی فلاحی تنظیم لومبا ٹرسٹ نے اپنا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی اہلیہ چیری بلیئر لومبا ٹرسٹ کی صدر ہیں جو عالم گیر سطح پر بیوائوں کے حق اور فلاح کے لیے آواز اٹھاتا ہے۔
دلی میں منعقد پریس کانفرنس میں پریتی نے بھارتی سیاسی جماعت کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر عورت کو مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ اگر بیوہ بھی ہو تو بھی بہت کچھ حاصل کرسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے شہروں میں حالات قدر بہتر ہیں پر ملک کے دیہی علاقوں میں تعلیم کے فقدان کے باعث بیوہ خواتین کے لیے حالات انتہائی مشکل ہیں۔