پشاور:متنی بازار میں دھماکہ،12 جاں بحق, متعدد زخمی

Peshawar Blast

Peshawar Blast

پشاور کے متنی بازار میں گاڑی میں دھماکے سے 12 افراد جاں بحق، تیرہ زخمی، بارہ دکانیں تباہ، مرنے والوں کے ورثا کو معاوضہ دینے کا اعلان

پشاور کے گنجان علاقے متنی بازار میں دہشتگردوں کی جانب سے دھماکے میں 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں جائے حادثہ پر پہنچ گئے. زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا جن میں دو بچوں سمیت 12 افراد جاں ہوگئے جبکہ 13 زخمی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جن میں 7 کی حالت تشوناک ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں 30 سے 40 کلوگرام باروی مواد استمعال کیا گیا جبکہ 82 ایم ایم کے ماٹر گولے بھی استمعال کیے گئے۔ دھماکے کی شدت کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد کو ایک ڈبل کیبن میں نصب کرکے کافی رش والی جگہ پر کھڑا کیا گیا تھا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔